وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب کیساتھ سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب کیساتھ سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔انہوں نے سیکورٹی تعاون، منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں اطراف نے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت اور احترام کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔محسن نقوی نے سعودی عرب کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سعودی نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی موجود تھے۔ اجلاسپاکستانی وفد میں سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ رفعت مختار راجہ شامل تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --