اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کی کمی کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مہنگائی سال در سال توقعات کے مطابق نومبر میں 4.9 فیصد ہوگئی، صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت کے حالیہ اعداد نمو کے امکانات بہتر ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی نےمہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباؤ کو قابو میں رکھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی پائیدار بنیاد پر معاشی نمو کو تقویت دے رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری کھاتا اکتوبر میں مسلسل تیسری بار فاضل رہا، جاری کھاتا فاضل رہنے سے زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --