وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال جون تک بارہ لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ایوان اقبال لاہور میں اچھی کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ نواز وعدوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے دفتر کے دروازے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ستر سے اسی ارب روپے کے کامیاب معاہدے کئے ہیں جو پاکستان پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔