صوبائی حکومت ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، احسن اقبال

صوبائی حکومت ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، احسن اقبال

منصوبہ بندی وترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن، پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات معیشت کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے نارروال میں وزیراعلی گرین پنجاب ٹریکٹر پروگرامز کے تحت ٹریکٹروں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس ارب روپے کی لاگت سے گرین ٹریکٹر پروگرامز شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت صوبے کے ساڑھے نو ہزار کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --