گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہر مسئلہ مذاکرات کی میز پر حل کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں پیپلز لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آئینی بنچ کی تشکیل میں کردار کو سراہتے ہوئے اسے شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کی تکمیل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشی عناصر کا راستہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے ہے۔گورنر نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پیپلز لائرز فورم کے کردار کی تعریف کی۔