اسموگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، مریم نواز

اسموگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے ہنگامی اقدامات کیے، اسموگ کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایک رات میں صورت حال تبدیل نہیں ہوسکتی۔شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر اقدامات کررہے ہیں، چین کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔

چین میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا بھی دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے اسکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجوکیشن سکھانے کے جدید طریقۂ کار کے بارے میں دریافت کیا۔مریم نواز نے جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وین جی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو چین کے تعلیمی نظام کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --