گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے، ملک کے ہر شہری کیلئے قانون برابر ہے، پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلیٰ کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے سنجیدہ نہ لیا جائے۔