عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ملتوی

عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی رخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل حامد خان نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس موصول نہیں ہوا اس لیے تیاری نہیں کرسکا۔اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کو نوٹس بھیجا تھا، اپنے اے او آر سے رابطے میں رہا کریں۔

بعد ازاں، عدالت نے عمران خان کی درخواست پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔دوسری جانب، آئینی بینچ نے دھاندلی سے متعلق تین مزید درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔شیر افضل مروت کی عام انتخابات دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت سماعت 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

شیر افضل مروت کے وکیل ریاض حنیف راہی نے عدالت کو بتایا کہ میری درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات بارے ہمیں بتایا نہیں گیا، ہم اعتراضات پر جواب بھی تیار نہیں کر سکے۔جس پر عدالت نے اعتراضات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 6 دسمبر کو سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی11 دسمبر کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت بھی شامل تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --