لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچیں گے، فیصل واوڈا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچیں گے، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کیسے بچیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے فیض حمید سے متعلق بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں ایوان بالا کا رکن بننے والے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ کارروائی کا دائرہ وسیع ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں کا بھی ٹرائل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات اور امتحان کی گھڑیاں اب شروع ہوں گی، فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا تو عمران خان کیسے بچیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --