علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا، خاندانی ذرائع

علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا، خاندانی ذرائع

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور دوسری بہنوں نے کبھی کوئی سیاسی اعلان نہیں کیا۔بانی پی ٹی آئی کے خاندانی ذرائع نےنجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی عمران خان اپنی بہنوں کو دی گئی ہدایت میڈیا تک پہنچانے کا کہتے ہیں۔علی محمد خان کے علیمہ خان سے متعلق بیان پر خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد علی محمد خان یا کسی دوسرے کے پابند نہیں ہیں۔

خاندانی ذرائع نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے خود کو اکیلا چھوڑے جانے کے بیان سے متعلق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی تو کنٹینر سے کہتی رہیں کہ عمران خان کو رہا کرائے بغیر اٹھنا نہیں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --