پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا

پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور ریکارڈ ساز دن  رہا جس دوران 100 انڈیکس میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس بنائی۔بازار میں 1 ارب 69 کروڑ شیئرز کے سودے 57 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 855  ارب روپے ہے۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 278 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --