جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔فرد جرم اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے پڑھ کر سنائی، عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔سماعت کے موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمرایوب، شیخ رشید، فواد چودھری، زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ملک احمد چٹھہ اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو گرفتار کر لیا گیا، عمرایوب کو گرفتار کر کے جیل چوکی منتقل کر دیا گیا۔ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --