منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں "شی جن پھنگ: چین کا نظم ونسق ” اور "غربت کا خاتمہ” کی دوسری جلد کے سیریلیک منگولین ایڈیشنز کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی ۔ اس موقع پر چین اور منگولیا میں نظم و نسق سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں چین اور منگولیا کے مہمانوں نے مشترکہ طور پر دونوں کتابوں کے سیریلیک منگولین ایڈیشنز کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد ریاستی نظم و نسق پر ایک سیمینار ہوا جس میں دونوں ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے چین اور منگولیا میں نظم و نسق پر گفتگو کی اور تجربات کا تبادلہ کیا۔
شرکاءنے چین اور منگولیا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور چین ۔منگولیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر چین اور منگولیا کے نظم و نسق اورغربت کے خاتمے میں تجربات کا تبادلہ مضبوط بنانے کے حوالے سے رائے کا اظہار کیا۔
شر کاء نے مز ید کہا کہ مشترکہ طور پر اپنی خصوصیات کے ساتھ جدیدیت کا راستہ تلاش کرتے ہوئے دوستی کو گہری کرنا ، باہمی اعتماد اور مفادات کا انضمام اور دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے قیام کا فروغ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
تقریبات کے منتظمین کا کہنا تھا کہ "شی جن پھنگ: چین کا نظم ونسق ” نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کی سوچ کے ترقیاتی پس منظر اور بنیادی مواد کی عکاس ہے۔ یہ عالمی برادری کے لیےموجودہ دور کے چین کو سمجھنے کے بارے میں ایک مستند کام ہے۔
"غربت کا خاتمہ” منظم انداز میں چین میں غربت ختم کرنے کے رہنما فلسفے اور عظیم کام کو واضح کرتی ہے اور عالمی غربت میں کمی کے لئے چینی حل میں کردار ادا کرتی ہے۔
چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات ، منگولیا کی وزارت خارجہ، چائنہ انٹرنیشنل پبلیشنگ گروپ اور منگولیا میں چینی سفارت خانے کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ ان تقریبات میں دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں، میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس اور منگولیا میں سفارتی مشنز کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔