پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 5 ہزار 55 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے 104559 پر بند ہوا۔حصص بازار میں ایک ارب 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 145 ارب روپے بڑھ کر 13252 ارب روپے رہی۔

-- مزید آگے پہنچایے --