پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2024 کو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد

پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2024 کو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد

پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2024 کو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمور ، ایبٹ آباد ،مردان، راولپنڈی، اسلام آباد ،کشمیر، کراچی اور ملک کے مختلف شہروں سے معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی سیشن کی صدارت امتیاز علی سینیئر ڈپٹی چیف مینیجر اسٹیٹ بینک نے کی۔ دیگر شرکاء میں عبدالوہاب مینیجر مانیٹرنگ اگنائٹ ، ڈاکٹر شگفتہ اقبال ریٹائرڈ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج بلوچستان/ پی ایچ ڈی سپروائزر لنکولن یونیورسٹی ملائشیا ،اور عبدالمنان سابق ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد شامل تھے ۔چیئر مین پی ڈی ایف شاہد میمن صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں انہوں نے بھرپور انداز میں معذوروں کے مسائل ضروریات اور حکومتی اقدامات کی جانب ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرائی ۔شرکاء نے دیگر اہم نکات کے ساتھ اردو سافٹ ویئر کی ضرورت ، ٹیکنالوجی کی اہمیت اور بینکنگ سسٹم پر اظہار خیال کیا ۔


بزنس سیشن کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیپٹن مقبول سربراہ راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن تھے جب کہ صدارت طاہر نعیم ڈائریکٹر کامسٹ یونیورسٹی اسلام آباد نے کی دیگر شرکاء میں پی اے بی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری احمد کریم ، ڈاکٹر سائرہ شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی اور ڈاکٹر حمیرہ عزیز چئیر پرسن شعبہ اسپیشل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی شامل تھے ۔ شرکاء نے معذوروں کے مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق معذوروں بالخصوص

نابیناؤں کے لیے ٹاکنگ اے ٹی ایم مشین بھی ہونی چاہیے تاکہ نابیناؤں کو بینکنگ سسٹم سے مستفید ہونے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کانفرنس کے اختتامی سیشن کی مہمان خصوصیپارلیمانی سیکرٹری شاہدہ رحمانی تھیں جب کہ صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد نے انجام دیے شاہدہ رحمانی صاحبہ نے اپنے خطاب میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ معذوروں کے مسائل پارلیمان تک پہنچانے کی ذمہ داری بھرپور طریقے سے انجام دیں گی اور جہاں تک ممکن ہوا معذروں کے مسائل حلرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوں گی۔


اس موقع پر سیڈم راولپنڈی اور آکاب میر پور آزاد کشمیر کے معذور بچوں نے نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے اس موقع پر یہ اطلاع بھی ملی کہ نابیناؤں کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی ہے تو شرکاء کی خوشی دوبالا ہو گئی۔ اس موقع پر گزشتہ دنوں علامہ اقبال کے اشعار اور ان کی فکر کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے مقابلے میں اول دوم اور سوم آنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر پی ڈی ایف کے تحت قائم قائد اعظم اکیڈمی کے بچوں کے بنائے ہوئے موتیوں کے پرس بھی مہمان خواتین میں تقسیم کیے گئے جنہیں نے بہت پسند کیا گیا۔ہوٹل سرینا کی انتظامیہ نے حق میزبانی بھرپور طریقے سے ادا کیا اور بہترین مہمان نوازی کی جس پر پی ڈی ایف اور شرکاء ہوٹل سرینا کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --