فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ،الیون سٹار کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ ،الیون سٹار کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

 فیصل سپورٹس سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ الیون سٹار کرکٹ کلب نے نیو پنڈی جمخانہ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں الیون سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےچار وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے۔ عثمان پاشا نے 45اور احسان اللہ نے 20رنز بنائے۔جواب میں نیوپنڈی جمخانہ کی پوری ٹیم صرف 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ الیون سٹار کے فیصل ستی نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوۓ 8رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائےچیپمن شپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو حیدری کلب اور الیون سٹار جبکہ دوسرا سیمی فائنل وکٹری کلب اورسٹی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ اشفاق عباسی نے رانا تحسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے بہترین بالز فراہم لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں جس طرح انتظؔات گئےتمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --