آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے نارووال اور سیالکوٹ میں فیلڈٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا جہاں آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرگوجرانوالہ اور انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈایویلیوایشن نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے مقاصد اور انعقادکے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی جب کہ مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کا طریقہ کار بہتر بنانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمر، انفنٹری، میکنائزڈانفنٹری، آرٹلری، ائیررڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نےمربوط فائر اور مینیوورآپریشن کیے جب کہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے مؤثراستعمال کابھی مظاہرہ کیاگیا۔