راولپنڈی میں 102 ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی میں 102 ماحول دوست بسیں چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔

الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے 4.7 بلین روپے جاری کر دیئے ہیں۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی، بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --