پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے، ملاقات کرنے والوں میں صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان شامل تھے، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی، گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشت گردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔