پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی جب کہ میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔
166 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 57 رنز سے اپنے نام کرلیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا 39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ قومی اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی کمر توڑی۔نوجوان سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3، 3 شکار کیے جب کہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جب کہ سیریز کا دوسرا میچ 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔