وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔مریم نواز نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتلِ عام پر جاگنا ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کی فلسطین پر پالیسی قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کی عکاس ہے۔مریم نواز نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطاء فرمائے۔