پاکستان کی پانچ رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم فار ایسٹ کپ میں شرکت کے لیے روس روانہ

پاکستان کی پانچ رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم فار ایسٹ کپ میں شرکت کے لیے روس روانہ

پاکستان کی پانچ رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر سیخالین میں منعقد ہونے والے فار ایسٹ کپ میں حصہ لینے کے لیے آج الصبح لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

محمد زبیر یوسف بٹ کی قیادت میں یہ ٹیم 29 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کے ارکان میں حیدر سلطان، حیدر شکیب، دانیال آفتاب، اور ہنزلہ دستگیر شامل ہیں، جبکہ مینیجر اور کوچ محمد زبیر یوسف بٹ خود ایک انٹرنیشنل پلیئر اور ریفری ہیں۔

فار ایسٹ کپ میں ایشیائی ممالک چین، جاپان، شمالی و جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، لاؤس، کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا کی ویٹ لفٹنگ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے اراکین کو ایئرپورٹ پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال، افتاب بٹ، اور سجاد امین نے نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔ یہ ایونٹ پاکستان کے ویٹ لفٹرز کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جس میں عالمی سطح پر اپنے کھیل کا لوہا منوانے کا امکان ہے۔

پاکستانی ٹیم فار ایسٹ کپ میں اپنے شاندار کھیل کی بدولت عالمی سطح پر ویٹ لفٹنگ کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی بھرپور امید رکھتی ہے۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --