پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔دوران سماعت خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے سرے سے ہے ہی نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔بعد ازاں، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔