پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

پاکستان نے زمبابوے کودوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

پاکستان نے اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز  کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔

جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے  جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --