وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا جبکہ بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔