پارٹی اختلافات کے باعث احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہو گی، بشریٰ بی بی

پارٹی اختلافات کے باعث احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہو گی، بشریٰ بی بی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگراختلافات کے باعث 24 نومبر احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا تیسرا دور حکومت ہے، پہلے پرویز خٹک، پھر محمود خان اور اب علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ اور وزیروں کی کرسیاں بدلتی رہیں گی مگر اختلافات نہیں ہونے چاہیئں، ہر کوئی ہر وقت سیاسی عہدوں پر نہیں رہتا،عہدے اور کرسیاں بدلتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کو 24 نومبر کے احتجاج میں کارکردگی سے مشروط کرچکی ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ ’اگلے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سے منسلک ہیں‘۔

-- مزید آگے پہنچایے --