نسٹ یونیورسٹی اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نسٹ یونیورسٹی اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) جنرل ہسپتال نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ نسٹ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ دستخطی تقریب میں دونوں اداروں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔
مفاہمت نامے کا مقصد تعلیم، تحقیق اور دیگر مختلف باہمی فائدہ مند سرگرمیوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اور اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرکے NUST اور PAEC جنرل ہسپتال، صحت کی دیکھ بھال کے معیارات اور سائنسی ترقی کو بلند کرنے کی کوشش جاری رکھنا ہے۔
ڈاکٹر راجہ علی رضا انور، چیئرمین PAEC، نے NUST کی شاندار کامیابیوں اور علمی ساکھ کو سراہتے ہوئے، خاص طور پر NUST سکول آف ہیلتھ سائنسز (NSHS) کے قیام کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری مشترکہ اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایم او یو پر باضابطہ طور پر ڈاکٹر عبدالمجید، ڈائریکٹر PAEC جنرل ہسپتال اور پروفیسر ڈاکٹر رضوان اشرف، پرنسپل NSHS نے دستخط کیے۔ معاہدے میں تعاون کے کلیدی شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں مشترکہ تحقیقی اقدامات، پیشہ ورانہ ترقی اور علم کے اشتراک اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کے پروگراموں کی سہولت شامل ہیں۔

نسٹ کے ریکٹر انجینئر جاوید محمود بخاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قومی ترقی میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے NUST کے عزم کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --