رضوان سعید شیخ کی صدرنیویارک چیمبر آف کامرس سے ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

رضوان سعید شیخ کی صدرنیویارک چیمبر آف کامرس سے ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کی گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی او مارک جافی سے ملاقات،پاکستان اور نیویارک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے ساتھ چیمبر کے جاری تعاون کو سراہا اور گذشتہ ماہ کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان کی حالیہ 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش 2024 میں تعاون اور دلچسپی پر مارک جافی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے سفیرنے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے پاکستان کے سرمایہ کاری کے نظام، اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کو خاص طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ نیویارک کے کاروباری اداروں کے لیے جو جنوبی اور وسطی ایشیا میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس معاہدہ اور چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی اے ) سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔

گریٹر نیویارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی او مارک جافی نے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور چیمبر کے وسیع نیٹ ورک تک پاکستان میں موجود مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔

-- مزید آگے پہنچایے --