اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ ٹیکسلا میں درج توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔بعد ازاں، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کو 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 7 نومبر کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --