چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے ملاقات کی۔چیئرمین نے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی الگ ملاقات کی۔
بات چیت کے دوران، دونوں اطراف نے علاقائی حرکیات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے باہمی عزم کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قطری قیادت نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔