سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،سونا مہنگا ہو گیا

سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی،سونا مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 355 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 803 رہی۔ بازار میں آج 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 51 ارب روپے ہے۔

ادھر ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے کم ہوا ہے۔ کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 85 پیسے ہے۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 277روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے بڑھا ہے۔اس  اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 71  ہزار 900 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 33  ہزار 111 ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --