5G انٹرنیٹ خدمات متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم

5G انٹرنیٹ خدمات متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ تین سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں پچیس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔آج اسلام آباد میں VEON گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات کے لیے 5G انٹرنیٹ خدمات متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں ٹیلی کام سیکٹر کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے VEON گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔وفد نے ملک میں معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ اس نے تسلیم کیا کہ پاکستان آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم ملک بن گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --