شرح سود میں کمی، ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے مثبت خبر ہے، وزیراعظم

شرح سود میں کمی، ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے مثبت خبر ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگیا، پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی، ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے مثبت خبر ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں شرح سود میں بتدریج کمی کی، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوا ہے، بزنس ٹو بزنس ایم او یوز، سرمایہ کاری اور آئی ٹی سیکٹر کے ماہر افراد کے حوالے سے بات ہوگی، آذربائیجان سے بھی 2 ارب ڈالر کے ایم او یوز کا وقت آگیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --