قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو دوسرے ہی دن اننگز اور 107 رنز سے شکست دیدی۔دوسرے دن کے کھیل میں بیٹرز چھائے رہے۔خالد عثمان۔ حسن نواز ۔ عمران بٹ ۔ محمد عثمان ۔ سرور آفریدی اور عبدالرحمن نے سنچریاں اسکور کیں۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے لاڑکانہ کو اننگز اور 107 رنز سے ہرادیا۔اسلام آباد کی ٹیم لاڑکانہ کے 140 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 343 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز نے 169 رنز اسکور کیے۔
لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نصرت اللہ نے 33 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیالکوٹ نے کوئٹہ کے 263 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر306 رنز بنائے تھے۔ عبدالرحمن نے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ اذان اویس نے78 رنز اسکور کیے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 405 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تھے۔ خالد عثمان نے 139 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 189 رنز بنائے تھے۔محمد عادل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کے82 رنز کے جواب میں 375 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمرامین 96 اور شاداب خان 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاج ولی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
آزاد جموں کشمیر نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے 219 رنز کے جواب میں292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد سلیمان 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔احمد بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 162رنز بنائے تھے۔
سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کراچی بلوز کے 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمران بٹ نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔تابش خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی بلوز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 30 رنز بنائے تھے۔
اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس ، ملتان کے 260 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ جہانزیب سلطان نے 72 رنز اسکور کیے۔ محمد اسمعیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 62 رنز بنائے تھے۔
رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں فاٹا کی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی کے 170 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 448 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عثمان نے 100 اور سرور آفریدی نے138 رنزناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ابوہریرہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم پشاور کے 301 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فیضان ظفر نے 83 رنز اسکور کیے۔نیاز خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
پشاور نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں پر 57 رنز بنائے تھے۔
مختصر اسکور۔
کوئٹہ پہلی اننگز 263 رنز ( 75.3 اوورز) ۔عبدالواحد 85۔سلمان اسلم 66 / 3 وکٹ
سیالکوٹ۔پہلی اننگز306 رنز4 کھلاڑی آؤٹ (95 اوورز ) عبدالرحمن 113۔ اذان اویس 78
——————–
ایبٹ آباد پہلی اننگز 405 ( 100.2اوورز ) خالد عثمان 139 ناٹ آؤٹ۔محمد فیضان 68 / 3 وکٹ
فیصل آباد پہلی اننگز 189 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 59.2 اوورز ) ۔ احمد صفی عبداللہ 43 ناٹ آؤٹ محمد عادل58 /4 وکٹ
————
آزاد جموں کشمیر پہلی اننگز 82 رنز ( 33.1 اوورز ) عبدالرحمن مزمل 32 اویس انور 29 / 5 وکٹ
دوسری اننگز92 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 29 اوورز ) ۔
راولپنڈی۔پہلی اننگز 375 رنز ( 88.5 اوورز ) ۔عمرامین 96۔شاداب خان 84 ۔تاج ولی 52/ 4 وکٹ۔
—————————
لاہور وائٹس پہلی اننگز 219 رنز ( 53.3 اوورز )۔ سعد نسیم 86۔بلاول بھٹی 61 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 162 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) بلاول بھٹی 30 / 3 وکٹ۔
حیدراباد ۔پہلی اننگز 292 رنز ( 59.3 اوورز )۔محمد سلیمان 90۔ احمد بشیر 65 / 4 وکٹ ۔
——————
کراچی بلوز پہلی اننگز220 رنز ( 74.1 اوورز ) ۔محمد طحہ 123۔ محمد نثار 29 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 11 اوورز ) ۔
لاہور بلوز۔ پہلی اننگز 224 رنز ( 76.1 اوورز )۔عمران بٹ 111 تابش خان 66 / 4 وکٹ۔
—————————
ملتان ۔ پہلی اننگز 260 رنز ( 78 اوورز ) عزیر ممتاز 115 ناٹ آؤٹ ۔ شرون سراج 71۔ محمد اصغر82 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز 62 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 27.3 اوورز ) ۔
کراچی وائٹس۔ پہلی اننگز 170 رنز ( 55 اوورز )۔جہانزیب سلطان 72۔محمد اسمعیل 47 / 5 وکٹ۔
—————-
ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز 170 رنز ( 52.1 اوورز ) داؤد خان 52 ۔شاہد عزیز 24 / 7 وکٹ۔
فاٹا پہلی اننگز 448 رنز( 103.2 اوورز ) سرور آفریدی 138 ناٹ آؤٹ ۔محمد عثمان 100۔ابوہریرہ 132 / 4 وکٹ ۔
————-
لاڑکانہ پہلی اننگز 140 رنز (42.1 اوورز )۔عمرخالد 38۔ محمد موسیٰ 30 / 4 وکٹ ۔
دوسری اننگز 96 رنز ( 20.5 اوورز ) ۔ نصرت اللہ 33 / 5 وکٹ
اسلام آباد پہلی اننگز 343 رنز( 92.3 اوورز ) حسن نواز 169۔عامر بروہی 81 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔ اسلام آباد نے اننگز اور 107 رنز سے جیتا۔
————–
پشاور پہلی اننگز 301 رنز ( 58.3 اوورز )۔معاذ صداقت 96۔وقاراحمد 63۔ مہران سانول 106 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 57 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 10.2 اوورز )۔
بہاولپور۔ پہلی اننگز279 رنز ( 86.5 اوورز )۔فیضان ظفر 83۔نیاز خان 97 / 6 وکٹ۔