پاکستان ون ڈے سکواڈ نے آسڑیلیا کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان ون ڈے سکواڈ نے آسڑیلیا کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان وائٹ بال سکواڈ نے آسڑیلیا پہنچنے کے بعد تیاریوں کا آغاز کردیا قومی کرکٹرز میلبورن میں بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی،ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم ، حارث روف ،  شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، عرفان خان  ، فیصل اکرم اور محمد حسنین شامل تھے۔

ایک دن قبل میلبورن پہنچنے والے گروپ جس میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللّٰہ اور عرفات منہاس نے آرام کیا،قومی سکوارڈ کے تمام اراکین کل ٹریننگ کریں گے،پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کھیلی جائیگی،سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ملیبورن ایم سی جی میچ سے ہوگا

-- مزید آگے پہنچایے --