نائب وزیراعظم نے چینی کے موجودہ ذخیرے اور مقامی منڈی میں چینی کی قیمت کے استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ برقرار رکھنے کے لیے اگلا پیداواری سیزن 21 نومبر سے پہلے شروع ہونا چاہیے۔
ادھر ایئرپورٹس آئوٹ سورسنگ سے متعلق رہبر کمیٹی کے 13ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، نائب وزیراعظم نے موصول ہونے والی بولیوں کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے تکنیکی تشخیص پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکام کو آئندہ ماہ کی 7 تاریخ تک شفاف اور تیز رفتار طریقے سے بولی لگانے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔