وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ قطر روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کی،انہوں نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔
محمد شہباز شریف نے اعلیٰ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔