نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113رنز سے شکست دی۔کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔