اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چھٹی پر گئے جسٹس بابر ستار بھی 30 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے 8 سنگل اور تین ڈویژن بنچ سماعت کیلئے دستیاب ہونگے۔آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔