نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کی 76 ویں برسی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کا خراج عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں بھارتی حملوں کے خلاف پیر کلیوا ریج کا دفاع کیا۔
ان کی بے لوث بہادری ملکی خودمختاری کی حفاظت کرنے والوں کیلئے ایک بڑی مثال ہے۔آئی پی آر کے مطابق آج کا دن مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ہم اپنے بہادر ہیروز کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔