نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ

نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک دورے کے لیے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے، لندن میں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے روانہ ہوئے، جس نے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر اڑان بھری۔

 پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 29اکتوبر کو لندن سے نوازشریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --