اقوام متحدہ کے قیام کو 79 برس مکمل، مقبوضہ کشمیرپر متعدد قراردادیں پاس ہونے کے باوجود مکمل خاموشی

اقوام متحدہ کے قیام کو 79 برس مکمل، مقبوضہ کشمیرپر متعدد قراردادیں پاس ہونے کے باوجود مکمل خاموشی

نومبر 1951 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 96 کے مطابق کشمیر میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کروانے کی قرارداد بھی منظور ہوئی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا۔اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948 میں ناجائز طور پر ضم کیا گیا، آرٹیکل 370 کی تنسیخ اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید، 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں سوا لاکھ املاک نذرِ آتش جبکہ 12 ہزار خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا چکی ہے۔2019 کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل مدتی انٹرنیٹ کی بندش جاری ہے ، ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --