ملک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چھ سو پینتالیس تک جاپہنچی

ملک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چھ سو پینتالیس تک جاپہنچی

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چھ سو پینتالیس تک جاپہنچی ہے۔ملک میں مردووٹرز کی تعداد سات کروڑ سات لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو تئیس جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ آٹھ لاکھ بارہ ہزار نو سو بائیس ہے۔

اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ چون ہزار چار سو اکہتر ہے۔پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات کروڑ اڑتالیس لاکھ اکانوے ہزار چار سو پچانوے جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد چون لاکھ چورانوے ہزار سات سو دس ہوگئی ہے۔سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دوکروڑ 75 لاکھ نواسی ہزار دوسوستائیس جبکہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دوکروڑ چوبیس لاکھ ایک ہزار سات سو بیالیس ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --