جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر ربادا نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر ربادا نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام 16، مہدی حسن مرزا 13 اور مشفق الرحیم 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں ربادا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔ربادا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --