اسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں 88 فلسطینی شہید

اسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں 88 فلسطینی شہید

شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی طیاروں ، ٹینکوں اور ڈرون کے بدترین حملوں میں کم و بیش 80 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ میں خیموں میں مقیم بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مسجد توبہ کے ارد گرد بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جب کہ شمالی غزہ میں بیت الاہیا کے علاقے پر اسرائیلی ٹینکوں کی  شدید گولہ باری جاری ہے۔

جنوبی غزہ کے محلے الصابرہ کی السلام مسجد کے قریب ایک گھر پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے جب کہ طیاران جنکشن کے آس پاس دلول خاندان کے گھر پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے۔وسطی غزہ میں الزوائدہ کے علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی جس میں متعدد شہید اور زخمی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --