26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے، جس کے نتیجے میں سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی وقت تبدیلی کے بعد اب شام 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس 3 بجے کی بجائے اب 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس آج (ہفتہ) صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔آج علی الصبح بتایا گیا تھا کہ سینیٹ اجلاس آج صبح 11 کے بجائے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا، تاہم ایک بار پھر سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا تھا، جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اجلاس اب دوپہر 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔بعد ازاں، آئینی ترمیم کے معاملے پر اب تک اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب سینیٹ کا اجلاس تیسری بار تبدیل کر دیا گیا ہے، اور اب یہ شام 6 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔