پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ جنوبی افریقہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، واپسی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا، اس موقع پر نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کرینگے، یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی لفٹر نوح دستگیر بٹ نے سات گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتے تھے۔پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق نوح بٹ نے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
فیڈریشن کے مطابق نوح بٹ دنیا کے واحد پاور لفٹر ہیں جو اپنی طاقت اور مہارت کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت کامن ویلتھ گیمز (ویٹ لفٹنگ) اور کامن ویلتھ پاور لفٹنگ کے چیمپئن بن گئے ہیں۔کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں کیا گیا۔پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق نوح بٹ نے پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔فیڈریشن کے مطابق نوح بٹ دنیا کے واحد پاور لفٹر ہیں جو اپنی طاقت اور مہارت کا شان دار مظاہرہ کرتے ہوئے بیک وقت کامن ویلتھ گیمز (ویٹ لفٹنگ) اور کامن ویلتھ پاور لفٹنگ کے چیمپئن بن گئے ہیں۔