چیئرمین اٹامک انرجی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چھاتی کے کینسر سے متعلق غلط فہیمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا چھاتی کے کینسرسے متعلق آگاہی بڑھانے میں طبی ماہرین کی معاونت کرے، چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا تھاکہ پاکستان بھر میں ’’پنک ربن‘‘ کے فروغ کے لیے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ اس سے قبل لاہور میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے انمول ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے اگاہی’ مناسب تحقیق اور کامل یقین سے کینسر کے مرض کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیااس تقریب کی خاص بات کینسر سے صحت یاب ھونے والے افراد کی موجودگی تھی جنہوں نے کینسر سے جڑی خرافات اور غلط فہمیوں کی وضاحت کی- اور مرض کی جلد تشخیص کی ضرورت پر زور دیااس موقع چیئرمین علی رضا انور نے انمول ہسپتال میں حال ہی میں شامل ہونے والی جدید مشینوں PET CT, SPECT CT, DIGITAL MAMMOGRAPHY کا افتتاح بھی کی۔