وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ کی 20 منٹ کی مختصر ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ کی 20 منٹ کی مختصر ملاقات

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر جو اسلام آباد کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں نے آج  وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سربراہی اجلاس کے تمام شرکاء کے لیے منعقدہ ایک سرکاری عشائیہ میں ایک20 سکینڈ کی مختصر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک شائستہ استقبال کا تبادلہ کیا جب وزیراعظم شہباز شریف  نے ایس سی او رہنماؤں کے لئے سرکاری عشائیہ کے لئے جے شنکر کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان صرف 20 سکینڈ ہی گفتگو ہوسکی۔

بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر کا پاکستان کا دورہ تقریباً دس سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر کا پہلا دورہ ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ کا آخری دورہ اس وقت ہوا   جے شنکر کی پیشرو سشما سوراج نے افغانستان پر ایک کانفرنس کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ جے شنکر، جو اس وقت خارجہ سکریٹری تھے، اس وقت کے وزیر کے ساتھ اپنے سرکاری دورے پر پاکستان آئے تھے۔

-- مزید آگے پہنچایے --