وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کر کے مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
حکام کے مطابق کمیٹی اپنی مدد کے لیے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے، کمیٹی طالبہ کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔حکام کا بتانا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کا فوری رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔